بنگلورو،19؍اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ باعث تشویش بن گیاہے،ہرگزرتے دن ہرلمحے کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے، آج ریاست میں کوروناوائرس کے مزید 25نئے کیس سامنے آئے۔
ہفتہ کے روزایک ہی دن 25نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے،ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق آج 25نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ کر384ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے بلیٹن میں تازہ متاثرین کی تعداد بتاتے ہوئے کہا گیاہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں آج مزید25کیس سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعدادبڑھ کر 384ہوگئی ہے۔ آج جن اضلاع میں کوروناوائر س کے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔
میسورومیں 7افرادکوروناوائرس سے متاثرپائے گئے، کلبرگی میں 2افراد،وجئے پور میں 2،ہبلی،دھارواڑ میں 1، بیلگاوی میں ایک،باگل کوٹ میں 7،گدگ میں ایک،منڈیا میں ایک اوربنگلورشہرمیں 3افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
آج کوروناوائر س کے جملہ 25معاملے سامنے آئے جس سے اب تک کی کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر384ہوگئی ہے۔آج وجئے پورمیں ایک شخص ہاٹ اٹیک سے فوت ہوگیا،ہلاک ہونے والا شخص نے کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے ساتھ سفرکیاتھا، یہ آدمی اس خو ف سے فوت ہوگیا کہ کہیں اس پربھی کوروناوائرس کاحملہ تونہیں ہوا،مرنے والے اس شخص کے حلق اورتھوک کاٹیسٹ کیاگیاجس کی رپورٹ آج آئی ہے، اس رپورٹ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 14ہے،جبکہ کوروناوائرس سے اب تک 104افرادصحت یاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہونے والوں کو ڈرنے اورخوف میں مبتلاہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے، کوروناوائرس سے بہت سارے افرادصحت یاب ہورہے ہیں،اس لیے عجلت میں کوئی قدم نہ اٹھائیں۔